راجن پور: بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل کو آگ لگا دی
راجن پور میں بھتہ خوری کا واقعہ
راجن پور (ویب ڈیسک) راجن پور میں بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے 12 ایکڑ رقبے پر پھیلی گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک میچ میں 6 کیچز: رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا
پولیس کی رپورٹ
جیو نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے مقامی کسانوں کا بھاری مالی نقصان کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر 12 ایکڑ گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں کاروں کا فراڈ کیسے ہو رہا ہے؟
کسانوں کی شکایت
اس حوالے سے مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ فصل کو آگ لگانے کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے مل کر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم کچھ ایکڑ گنا پھر بھی جل گیا۔
پیشگی دھمکیاں
پولیس کے مطابق کچھ روز قبل ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر کسانوں کو دھمکی کی ویڈیو وائرل کی تھی۔








