ویسٹ ورلڈ ایونٹس دبئی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن “عید الاتحاد” کا انعقاد, سینکڑوں افراد کی شرکت

تقریب کا عمومی جائزہ
دبئی (ویب ڈیسک) ویسٹ ورلڈ گروپ UK کے ذیلی ادارے ویسٹ ورلڈ ایونٹس دبئی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 53 ویں قومی دن، جسے اس سال “عید الاتحاد” کا نام دیا گیا ہے، کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کے ٹینک میں دم گھٹنے سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے
شرکاء اور خصوصی مہمان
یو اے ای نیشنل ایوارڈز کے عنوان سے منعقد کی گئی اس تقریب میں 12 سے زائد ممالک کے دو سو کے قریب ان افراد نے شرکت کی جو عرصہ دراز سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ تقریب کا مقصد امارات میں بسنے والے ان ملکی و غیر ملکی افراد کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جنہوں نے 1971 سے اب تک امارات کی تعمیر وترقی میں کسی بھی طرح اپنا مثبت کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آفن باخ جرمنی میں یورپی پنجابی ادبی اکیڈمی کے پہلے بین الاقوامی پروگرام کا انعقاد
مہمان خصوصی اور اعزازی مہمانان
تقریب کے مہمان خصوصی نامور آرٹسٹ اور متحدہ عرب امارات کے رائل فوٹوگرافر، جنہیں بابائے قوم شیخ زاید نے "فنان" کے لقب سے نوازا تھا، تشریف لائے۔ مہمانان اعزاز میں یورپین فنکار راڈو مولیج، لیوینڈر ہوٹل کے مینجنگ ڈائریکٹر بوپیش اروڑہ، اور متحدہ عرب امارات کے نامور آرٹسٹ احمد الاوادھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بھچی ہوئی ہے: مشاہد حسین سید
ایوارڈز کی تقسیم
اس تقریب میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کو انکی نمایاں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان میں قابل ذکر نام شامل ہیں: رامیش شُکلہ، راڈو مولیج، محمد سخاوت حسین، موناسلیمان، نثار تھلنگارا اور دیگر کئی ممتاز شخصیات۔
یہ بھی پڑھیں: بحری سفر کے شوقین سیاح بالائی مصر اور ابو سمبل کے یادگاری مجسمے دیکھنے کیلئے اسی راستے کو اپناتے ہیں اور دلکش نظاروں سے محظوظ ہوتے ہیں
تفریحی پرفارمنس
تقریب کے دوران چائنیز مارشل آرٹ سے وابستہ فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جبکہ پاکستانی سندھی کلچرل پرفارمنس نے یورپی، چائنیز اور عرب مہمانوں کو بھی جھومنے پر مجبور کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں : 251 کلو منشیات برآمد،12 ملزمان گرفتار
قرعہ اندازی اور انعامات
تقریب کی اختتام پر دوبئی کی معروف ٹریول کمپنی Trip Ifeza کی جانب سے قرعہ اندازی میں پچاس سے زائد لوگوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ لاکھانی ٹریولز کی جانب سے میگا پرائز “عمرہ پیکج” کا اعلان کیا گیا۔
شکریہ اور اختتام
تقریب کے اختتام پر، معزز مہمانوں نے ویسٹ ورلڈ کی اس کاوش کو سراہا۔ انتظامیہ میں شامل افراد نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے روز مرہ کے ہیروز کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہئے تاکہ معاشرے میں ایک اچھی روایت قائم کی جا سکے۔