بانی پی ٹی آئی کسی شخص یا ادارے نہیں پاکستان کا نقصان چاہتے ہیں: شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن کا عمران خان پر الزام
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی شخص یا ادارے کا نہیں بلکہ پاکستان کا نقصان چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری محبت نے خوشبو کی نرم حدوں کو چھو لیا
پریس کانفرنس کی تفصیلات
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج تک جو جو حرکت کی وہ ان کی اپنی خواہش نہیں، بانی پی ٹی آئی کو کہیں سے نوٹس آتے ہیں۔ دھرنے کی کال حکومت کا نہیں عوام کا نقصان ہے، 126 دن کے دھرنے میں بھی انہوں نے سول نافرمانی کی کال دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مہمند ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آگئی
سازش کا اشارہ
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے لوگوں کو کہا کہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے پیسے بھیجیں، انہوں نے بجلی کے بل پھاڑے تھے، یہ صرف اور صرف سازش ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیفنس پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کسی اور کی سازش پر چل رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نہیں چاہتے کسی ادارے میں استحکام ہو۔
یہ بھی پڑھیں: Punjab Government Orders Arrest of PTI’s 1590 Workers
پاکستان کا نقصان
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باری باری ہر ادارے کو ٹارگٹ کررہے ہیں، ان کا ٹارگٹ کوئی سیاستدان یا ادارہ نہیں ان کا ٹارگٹ پاکستان ہے، یہ ملک کا نقصان چاہتے ہیں۔ مجھے نہیں پتہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے یا نہیں، فیصل واوڈا بہت علم رکھتے ہیں کیونکہ وہ اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔
فیصل واوڈا کی تعریف
پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا سینیٹر، اچھے اور نفیس آدمی ہیں اور اچھی سیاست کررہے ہیں، فیصل واوڈا چاہیں تو کسی بھی سیاسی پارٹی کے سربراہ سے مل سکتے ہیں۔