معروف امریکی گلوکار جے زی پر 13 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کا الزام، متاثرہ نے بلیک میلنگ کا دعویٰ کیا
امریکی گلوکار جے زی نے ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کے الزامات کی تردید کی ہے۔
ایک خاتون نے نام ظاہر کیے بغیر دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 2000 میں ایک پارٹی کے دوران انہیں نشہ آور چیز دے کر ان کا ریپ کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق یہ واقعہ نیو یارک میں ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز کے بعد رونما ہوا اور اس وقت کمرے میں ایک خاتون سیلیبرٹی بھی موجود تھیں۔
تاہم جے زی، جن کا اصل نام شان کارٹر ہے، نے اس مقدمے کو 'بلیک میل کی کوشش' قرار دیا ہے۔ اس مقدمے میں جے زی کے علاوہ شان 'ڈیڈی' کومبز پر بھی ریپ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مسٹر کومبز اس وقت جیل میں ہیں۔ انہیں ستمبر کے دوران سیکس ٹریفیکنگ اور دیگر الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا جن کی وہ تردید کرتے ہیں۔
Uses in Urdu نے کارٹر کے وکیل الیکس سپیرو سمیت ان کی ٹیم سے رابطہ کیا ہے۔
خاتون کے وکیل ٹونی بزبی نے حالیہ مہینوں کے دوران کومبز پر ریپ اور تشدد سے متعلق کئی مقدمات دائر کیے ہیں۔
ایک بیان میں کارٹر عرف جے زی کا کہنا ہے کہ 'میرے وکیل کے ذریعے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہیں ٹونی بزبی نامی 'وکیل' کی طرف سے ایک ڈیمانڈ لیٹر موصول ہوا تھا۔'
'انہیں لگتا تھا کہ یہ الزامات اور عوامی ردعمل کے ذریعے وہ تصفیہ لے لیں گے۔ نہیں سر، اس کا مجھ پر الگ اثر ہوا ہے۔ میں آپ کو ایکسپوز کروں گا اور ثابت کروں گا کہ آپ فراڈ ہو۔ میں آپ کو ایک پیسہ بھی نہیں دوں گا۔'
کومبز کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ سیلیبرٹیز سے رقم بٹورنے کے لیے کیا گیا ہے اور ان کے بارے میں جھوٹ پھیلائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام سے ثابت ہوگا کہ وہ بے قصور ہیں۔ ان کے خلاف 30 دیگر مقدمات بھی دائر ہیں۔
تنقید کا جواب دیتے ہوئے بزبی نے نوجوانی میں اپنی فوجی یونیفارم میں تصویر شیئر کی اور کہا کہ انہوں نے جارحانہ قوتوں کا مقابلہ کیا ہے اور اس کیس کو منظر عام پر آنے سے روکا جا رہا تھا۔ 'کسی کو اجازت نہیں کہ میرے موکل کو ڈرا کر خاموش کرائے۔'
جے زی کے خلاف کیا الزامات ہیں؟
اتوار کو جے زی کے خلاف درج مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنہ 2000 کے دوران جب متاثرہ خاتون کی عمر 13 برس تھی تو وہ نیو یارک کے ایک شو میں گئیں۔
وہ لیموزین ڈرائیوروں کی مدد سے اندر داخل ہوئیں۔ 'کومبز کے ایک ڈرائیور نے کہا ڈیڈی آپ جیسی لڑکی کو ہی ڈھونڈ رہے ہیں۔'
اس مقدمے کے مطابق ایک ڈرائیور انھیں ایک گھر میں لے گیا۔
خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس پارٹی میں داخلے کے لیے انھیں ایک دستاویز پر دستخط کرنا پڑا، جس میں یہ شرط تھی کہ وہ اندر ہونے والی کسی چیز کی معلومات باہر نہیں بتا سکتیں۔ انھوں نے اس پارٹی میں کئی معروف شخصیات کو پہچانا، جہاں سرعام منشیات کا استعمال ہو رہا تھا، جیسے کوکین۔
'ایک ویٹرس نے مشروب دیا جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ وہ ایک کمرے میں جا کر لیٹ گئیں۔ اس کے بعد کومبز اور کارٹر ایک خاتون سیلیبرٹی کے ساتھ کمرے میں داخل ہوئے۔'
مقدمے کے مطابق کومبز نے آگے بڑھ کر ان کی آنکھوں کی تعریف کی اور 'پکڑ کر کہا آپ پارٹی کے لیے تیار ہو۔'
'کارٹر نے انھیں پکڑ کر رکھا اور ریپ کیا۔ پھر کومبز نے بھی ایسا ہی کیا۔ خاتون سیلیبرٹی سب کچھ دیکھ رہی تھیں۔'
خاتون کا کہنا ہے کہ انھوں نے خود کو چھڑوایا اور کومبز چونک کر پیچھے ہٹ گئے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ خاتون صدمے اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔
دوسری طرف کارٹر، جو کہ گلوکارہ بیونسے کے شوہر ہیں، کا کہنا ہے کہ 'میرا دل اپنی فیملی کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے۔'
'مجھے اور میری بیوی کو اب اپنے بچوں سے بات کرنی ہوگی جن میں سے ایک کی عمر ایسی ہے کہ ان سے ضرور یہ سوال کیا جائے گا۔ ہمیں اب اس ظلم اور لالچی لوگوں کے بارے میں ان سے بات کرنی ہوگی۔'