پنجاب کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا اہم اجلاس، 20 سفارشات پر بحث

اجلاس کی تفصیلات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا گیارہواں اجلاس سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں ہوا۔ اس اجلاس میں صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے 20 سفارشات زیر بحث لائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے ون ڈے میں زمبابوے سے شکست کے بعد محمد رضوان کا بیان سامنے آگیا

تعلیمی اصلاحات

تعلیمی نصاب، اساتذہ کی تربیت اور کارکردگی کے جائزے کے لیے ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی 2024 کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر خزانہ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری سکولوں میں عدم موجود سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے قابل عمل میکانزم ترتیب دیں۔ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر بھرتیوں تک انٹرنز کی خدمات سے استفادہ کیا جائے۔ ای ٹینڈرنگ اور قواعد و ضوابط کی پابندی خود محکموں کے مفاد میں ہے، اسے کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: 43 جیلوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ مکمل، اہم مقامات پر نئے آلات نصب

محکمہ صحت کی منظوری

محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوشنز کے ترمیمی آرڈیننس 2024 اور نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2024 کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کی طرز پر چلایا جائے گا۔ انسٹیٹیوٹ کا بورڈ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں تشکیل دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ نے اپنی ایک اور بولڈ ویڈیو جاری کردی

زرعی شعبے کی ترقی

اجلاس میں ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ اور زرعی شعبہ میں کام کرنے والی این جی آوز، فوڈ سیکیورٹی اینڈ ایگری کلچر سینٹر آف ایکسیلینس (فیس) اور باخبر کسان کے مابین فیلڈ آفیسرز کی تربیت اور زرعی سرگرمیوں کو متاثر کرنے والے موسمی تغیرات سے بروقت آگاہی کے لیے ایم او یوز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ این جی اور کے ساتھ اشتراک زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے سود مند ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سوئٹزر لینڈ نے بھارت کا “سب سے پسندیدہ قوم” کا درجہ ختم کردیا

اجلاس کے اہم نکات

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن اپنی سپینڈنگز کو بڑھائے اور قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنائے۔ قوانین سسٹم کی بہتری کے لیے بنائے جاتے ہیں نہ کہ سٹیک ہولڈرز کی مشکلات میں اضافے کے لیے۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا انتظام حکومت پنجاب خود سنبھالے گی۔

سکول ایجوکیشن کی ریفارمز

صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن نے اجلاس کو محکمہ سکول ایجوکیشن میں ہونے والی ریفارمز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن اپنے بجٹ کے ساتھ پورا انصاف کر رہا ہے۔ اخراجات میں بدعنوانیوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت پچھلے سال کی نسبت آدھی قیمت میں کتابیں چھپوا رہی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن سرکاری سکولوں میں میسنگ فیسیلیٹیز کے لیے ڈویلپمنٹ پارٹنر کی خدمات حاصل کر رہا ہے۔ اجلاس میں محکمہ قانون کو پنجاب آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیوشن ترمیمی بل 2024 اور محکمہ سوشل ویلفئیر کو پنجاب سینئر سیٹیزنز بل 2024 کی بھی منظوری دی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...