نہ سرجری نہ کیمو تھراپی،چین سے کینسر کا جدید طریقہ علاج اورمشینری لانے پر اتفاق،اہم امور طے پا گئے
نئے کینسر علاج کی ٹیکنالوجی متعارف
بیجنگ +لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین سے کینسر کا جدید طریقہ علاج اور مشینری لانے پر اتفاق کیا گیا۔ سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج ممکن ہو سکے گا۔ نواز شریف کینسر ہسپتال میں چین کے تعاون سے جدید مشینری اور طریقہ علاج شروع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،24گھنٹوں کے دوران34ملزمان گرفتار ، کتنا ڈٹیکشن بل چارج کیا گیا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
چین کے ساتھ تعاون
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کے سرکاری دورے کے دوران ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجیز کے صدر ڈاکٹر لو فو لیانگ سے ملاقات میں امور طے پا گئے۔ ڈاکٹر فولیانگ کی کمپنی عالمی سطح پر کینسر کے جدید ترین علاج اور مشینری میں خصوصی مہارت کے حوالے سے معروف ہے۔ ڈاکٹر فولیانگ اور ان کی ٹیم نے انٹرونشل آن کالوجی اور کو آلبیشن طریقہ علاج اور مشینری کے بارے میں بریفننگ دی۔ ڈاکٹر فولیانگ نے ٹیومر کی فریز اور ہیٹ کے ذریعے علاج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ "ہائی جیا" ایڈوانس میڈیکل سسٹم کے ذریعے اب تک کینسر کے 10 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چین کے 25 صوبوں میں 100 سے زائد ہسپتالوں میں "ہائی گیا" طریقہ علاج رائج ہو چکا ہے۔
علاج کی نئی حکمت عملی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینسر کے جدید علاج اور مریضوں کے مکمل صحت مند ہونے کی شرح کو سراہا۔ "ہائی جیا" طریقہ علاج اور مشینری سے کینسر کے مریضوں کو کیموتھراپی اور سرجری کی تکلیف سے بچایا جا سکتا ہے۔