وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بیجنگ میں مصروفیت سے بھر پوردن،5وزٹ، 5ملاقاتیں اور ایم او یوز پر دستخط، چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورہ چین
بیجنگ + لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دورہ چین کے پہلے روز بیجنگ میں مصروفیت سے بھرپور دن گزارا۔ وزیراعلیٰ نے ایک ہی دن میں 5 وزٹ اور 5 ملاقاتیں کیں اور متعدد ایم او یو پر دستخط بھی کیے۔
یہ بھی پڑھیں: دلجیت سنگھ دوسانجھ کا بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان
زرعی اصلاحات اور روبوٹک ٹیکنالوجی
وزیراعلیٰ نے سب سے پہلے روبوٹک زرعی آلات بنانے والی کمپنی اے آئی فور س ٹیک ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ کاشتکاروں اور زراعت کے فروغ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوش رنگ لے آئیں۔ چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔ وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں محکمہ زراعت حکومت پنجاب اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہئے، جج اے ٹی سی کابیرسٹر سلمان صفدر سے مکالمہ
ایگریکلچر سیکٹر میں تعاون
وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں جدید روبوٹک زرعی مشینری مینوفیکچرنگ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ سے اے آئی فور س ٹیک کے بانی ڈاکٹر ہان اور سی ای او نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جو سموگ آگئی ہے یہ ختم نہیں ہوگی، جنوری تک رہےگی، لاہور ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس
ماحولیاتی بہتری کے لئے اقدامات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور ژونگ گی یون کن بلیو ٹیک کلین ایئر الائنس کے چیئرمین مسٹر زی ہونگ شنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے فضائی آلودگی کے سدباب کے جدید ترین طریقہ کار پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جج بننے کے بعد سیکھنے اور علم حاصل کرنے کے مواقع
صحت کے نظام میں بہتری
بعدازاں وزیراعلی مریم نواز نے ہائی جیا میڈیکل ٹیکنالوجی اور شی جی تان ہسپتال کے دورے کئے۔ وزیراعلی نے بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر ”ہائی جیا“ میڈیکل ٹیکنالوجی سے ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سُندس فاؤنڈیشن میں کرسمس کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد، وزیر اقلیتی امور سردار رمیشن انگھ اروڑہ نے کیک کاٹا
سماجی اور مالی نظام کی بہتری
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بیجنگ میڈیکل انشورنس بجٹ مینجمنٹ، میڈیکل انشورنس گلوبل انڈیکس کنٹرول سسٹم کے بارے میں بریف کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف سے بات چیت کی اور چینی ہیلتھ سسٹم میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے
ٹرانسپورٹیشن کے جدید نظام کی تشکیل
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بیجنگ میں میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا دورہ کیا اور بیجنگ ٹرانسپورٹ سسٹم کے سٹیٹ آف آرٹ مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ملاقات میں سمارٹ ٹرانسپورٹیشن پلاننگ کے تحت الیکٹرک وہیکل کے انفراسٹرکچرکے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مستقبل کی ٹرانسپورٹ پالیسی
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ لاہور اور دیگر شہروں میں میٹرو ٹرین نیٹ ورک کو بڑھائیں گے اور پنجاب کے بڑے شہروں میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیکنالوجی کے اختراعی استعمال سے مزین بیجنگ کے گرین اور سمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کو سراہا۔