جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نمبر ون بن گیا

جنوبی افریقہ کی شاندار کامیابی

پورٹ ایلزبتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

دوسرے ٹیسٹ کا حال

پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے 109 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ جنوبی افریقہ نے یہ میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کیا اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔

سری لنکا کی ناکامی

ٹیسٹ میچ کے آخری دن، 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز 205 رنز 5 آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 238 رنز پر سمٹ گئی۔ سری لنکا کی طرف سے دوسری اننگز میں کوشل مینڈس 46 اور کپتان دھننجایا ڈی سلوا 50 کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔

جنوبی افریقا کی شاندار بولنگ

جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے دوسری اننگز میں 5 جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹ حاصل کیے۔ میزبان ٹیم نے ٹیسٹ میچ میں 109 رنز کی فتح کے ساتھ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی اور اس کے ساتھ آسٹریلیا سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پہلی پوزیشن چھین لی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...