ناکام عاشق نے محبت ٹھکرانے والی لڑکی کو آگ لگا دی، خود بھی 70 فیصد جھلس گیا
بھارتی ریاست میں محبت کی ایک خوفناک داستان
نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آندھراپردیش میں ایک نوجوان نے محبت کی پیشکش ٹھکرائے والی لڑکی کو آگ لگا کر قتل کر دیا. واقعے میں ملزم خود بھی 70 فیصد تک جھلس گیا.
یہ بھی پڑھیں: حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز
واقعے کی تفصیلات
این ڈی ٹی وی کے مطابق 21 سالہ رانگھویندر گزشتہ تین سال سے ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا لیکن لڑکی اسے منہ لگانے کو تیار نہیں تھی. راگھویندر نے لڑکی کا پیچھا جاری رکھا جس سے تنگ آکر لڑکی کے گھر والوں نے اسے ننھیال بھیج دیا.
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ: اسد قیصر کی 3 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور
پولیس تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ راگھویندر لڑکی کا پیچھا کرتے کرتے یہاں بھی پہنچ گیا. اتوار اور پیر کی درمیانی شب ملزم لڑکی کے ننھیال پہنچا اور اسی کے کمرے کا دروازہ بجایا. لڑکی نے جیسے ہی دروازہ کھولا تو ملزم اندر داخل ہوگیا اور لڑکی کو دبوچ لیا. یہاں اس نے لڑکی پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی. متاثرہ کو چیخ و پکار سے روکنے کیلئے ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ لیا. اس دوران وہ خود بھی جھلس گیا.
ملزم کی گرفتاری
صبح چار بجے ملزم باہر نکلا تو واقعے کا پتا چلا. پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا.