ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سےتجاوز کر گئے، وفاقی وزیر خزانہ

وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اعلیٰ سطح کے وفد میں زیادہ تر امریکی سرمایہ کار شامل تھے۔ وزیر خزانہ نے حالیہ میکرو اکنامک پیشرفت اور معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور دیرینہ چیلنجز پر قابو پانے میں اہم کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے کے معاملات میں مزید تیزی آئے گی: وزیر اعظم

معاشی صورتحال کی بہتری

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے تاریخی طور پر دہرے خسارے کا مقابلہ کیا ہے، برآمدات میں اضافے کے باعث مالی اور کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہیں۔ برآمدی شعبے کی بہتر کارکردگی میں بہتری سمیت معیشت درست سمت گامزن ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں ٹرمپ کی ری پبلکن کو اکثریت حاصل ہو گئی

چیلنجز اور اصلاحات

محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ افراط زر سنگل ڈیجٹ میں، پالیسی ریٹ درست سمت میں گامزن ہے۔ وزیر خزانہ نے حکومتی جامع اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں بھی بتایا اور ملک کو درپیش آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔ ہمارے ملک میں آبادی بڑھنے کی شرح 2.5 فیصد ہے، فوڈ سیکیورٹی، بچوں کی نشوونما، اور اسکول سے باہر بچوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔

نجی شعبے کا کردار

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط اور اسٹرکچرل ریفارمز سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے آمادگی اور صلاحیت بہت اہم ہے۔ وزیر خزانہ نے معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں نجی شعبے کے کردار پر بھی زور دیا۔ پالیسی فریم ورک حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن نجی شعبے کو قیادت کرنی چاہیے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...