بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ پانچ ماہ میں کتنے ارب ڈالر پاکستان بھیجے؟
اوورسیز پاکستانیوں کی ڈالرز کی ترسیلات میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز پاکستان بھیجنے کا ریکارڈ توڑ دیا، صرف پانچ ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سے بھی زیادہ ڈالرز پاکستان بھیج ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ورکرز ترسیلات زر کا ماہانہ اور پانچ ماہ کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
نومبر کی ورکرز ترسیلات
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نومبر کی ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کی ورکرز ترسیلات 2.91 ارب ڈالر رہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 72.92 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جاری
دیگر ممالک سے ترسیلات
نومبر کے مہینے میں یو اے ای سے 61.94 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 40.99 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ رقم پاکستان بھیجی گئی ہے۔
پانچ ماہ کا مجموعہ
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ورکرز ترسیلات 14.76 ارب ڈالر رہیں جو کہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں 33 فیصد زیادہ ہیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سعودی عرب سے 3.65 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں۔ جولائی سے نومبر تک یو اے ای سے 2.95 ارب ڈالر بھیجے گئے۔ پانچ مہینوں میں برطانیہ سے 2.18 ارب ڈالر بھیجے گئے۔