اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں : 251 کلو منشیات برآمد،12 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس کا بڑا آپریشن
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں 11 کارروائیوں کے دوران 251.34 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 12 ملزمان گرفتار کر لئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن وطن کی حفاظت کیلیے ہم یکجا ہیں: مولانا فضل الرحمٰن
کارروائیاں کن شہروں میں ہوئیں؟
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کوئٹہ، اسلام آباد، نوکنڈی، گوجرانوالہ، حیدرآباد، سکھر اور شیخوپورہ میں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے سامنے بجٹ رکھنا چاہتے ہیں، ملاقات نہیں کرائی جارہی : علی امین گنڈاپور
برآمد شدہ منشیات کی تفصیلات
اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 169 کلو 400گرام افیون، 72 کلو چرس، 13 کلو 154گرام ہیروئن اور 5 کلو 400گرام آئس برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ ملزمان سے 160 نشہ آور گولیاں اور ایک کوکین بھرا کیپسول بھی برآمد کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کا اعتراف
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ان ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔