کیا پاکستان اب بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل سکتا ہے مگر کیسے؟
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا تجزیہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے رواں سائیکل میں 10 ٹیسٹ میچز باقی ہیں اور متعدد ٹیمیں فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں، جن میں جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور بھارت مضبوط امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین کو 909 فوجیوں کی لاشیں بھیج دیں
جنوبی افریقا کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق درج ذیل دی گئی صورتوں میں بتایا گیا ہے کہ کونسی ٹیم کس طرح ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ ٹاپ پوزیشن پر موجود جنوبی افریقا کے اس سائیکل میں اب صرف پاکستان کے خلاف دو میچز بچے ہیں۔ سری لنکا سے 0-2 سے سیریز جیتنے کے بعد ٹاپ پوزیشن پر آنے والی پروٹیز کو فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے اب رواں ماہ 26 تاریخ سے سینچورین میں شروع ہونے والی سیریز میں صرف ایک جیت درکار ہے۔ سیریز 1 سے برابر ہونے کی صورت میں ان کی فتح کی شرح 63.11 فی صد ہوگی جس کے بعد صرف آسٹریلیا یا بھارت کی ٹیم اس سے یہ پوزیشن چھین سکتی ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ ہیمانی کی قطر کے وزیر صنعت و تجارت شیخ احمد بن تھانی بن فیصل الثانی اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات
میچز کی اہمیت
اگر دونوں ٹیسٹ ڈرا ہوجاتے ہیں تو جنوبی افریقا کا سائیکل 58.33 فی صد پر مکمل ہوگا اور اگر بھارت آسٹریلیا کو 2-3 سے شکست دے دیتا ہے اور آسٹریلیا سری لنکا کو سری لنکا میں 0-2 سے شکست دے دیتا ہے تو آسٹریلیا (60.53) اور بھارت (58.77) دونوں جنوبی افریقا سے اوپر نکل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
جنوبی افریقا کی مشکلات
اگر جنوبی افریقا پاکستان سے سیریز 0 سے ہار جاتا ہے تو پھر پروٹیز کو اس امید پر رہنا پڑے گا کہ آسٹریلیا بھارت کے خلاف سیریز کے باقی میچز میں دو سے زیادہ میچز نہ جیتے یا بھارت کو ایک جیت اور ایک ڈرا سے زیادہ کچھ نہ ملے۔ دوسری جانب اگر بھارت آسٹریلیا میں مزید دو فتح اور ایک ڈرا سمیٹ لیتا ہے تو آسٹریلیا کے سری لنکا کے خلاف 0-2 سے جیتنے کے باوجود بھارت کی جگہ فائنل میں پکی ہوگی۔
پاکستان کی امیدیں
اس سب میں پاکستان کے فائنل کھیلنے کی انتہائی کمزور امید ہے۔ اگر پاکستان اپنے باقی چار میچز جیت جاتا ہے تو ٹیم کا سائیکل 52.38 پر مکمل ہوگا جو کہ جنوبی افریقا (52.78) معمولی سا کم ہے اور اگر جنوبی افریقا ایک پوائنٹ گنوا کر 52.08 پر آجاتا ہے اور دیگر میچز کے نتائج پاکستان کے حق میں آجاتے ہیں تو پاکستان کے پاس آسٹریلیا یا بھارت کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا چانس موجود ہے۔ تاہم، تمام تر امکانات کے باوجود عملی طور پر پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہے۔








