شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل سے انسانوں کو کچلنے والی مشین برآمد

نئی ہولناک انکشافات
دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن) شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل کے حوالے سے مزید ہولناک انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ جیل سے انسانی جسم کو کچلنے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت 10جون کو بجٹ پیش کرے گی
مشین کا مقصد
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق دمشق کے قریب واقع بدنام زمانہ صیدنایا جیل، جسے ’’انسانی مذبح خانہ‘‘ کہا جاتا ہے، سے برآمد کی جانے والی مشین قیدیوں کے جسموں کو کچلنے کےلیے استعمال کی جاتی تھی۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ایک ہائیڈرولک مشین کو دکھایا گیا ہے، جس کے ساتھ رسیاں اور تھیلے بھی موجود ہیں، جو مبینہ طور پر قیدیوں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کیلئے استعمال ہوتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے 5 طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
ویڈیو کی تفصیلات
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ پھانسی کے بعد، قیدی کو مشین میں ڈال کر کاغذ کی طرح کچل دیا جاتا تھا۔ مشین کے نیچے خون کے بہاؤ کے لیے راستے بنائے گئے ہیں اور پھر باقیات کو ایک تھیلے میں ڈال کر جیل سے باہر پھینک دیا جاتا تھا۔
قیدیوں کی آزادی
خیال رہے کہ شامی جنگجوؤں نے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں قیدیوں کو اس جیل سے آزاد کروایا ہے۔