موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آ لائن) محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیز ان شارجہ (PIS) میں خواتین ونگ کا قیام اور عہدیداران کا اعلان
سردار سرفراز کی گفتگو
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ ملک میں رواں موسم سرما کے دوران مجموعی طور پر معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون صحافی نے گھر میں ایسی چیز دیکھ لی کہ فوراً اپنے اصل والدین کو ڈھونڈنے نکل پڑی، لیکن پھر ایسا انکشاف کہ خوشی سے نہال ہوگئی
بلوچستان میں موسم کی صورتحال
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران خشک سردی رہے گی اور صوبے میں رواں ماہ بارش کا امکان نہیں ہے۔
جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا جس سے صوبے کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف ہوسکتی ہے تاہم جنوری میں معمول سے کم بارشوں ہوں گی۔