بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا منتقلی کی درخواست 20ہزار روپے جرمانے کیساتھ خارج
اسلام آباد میں پی ٹی آئی بانی کی درخواست خارج
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا منتقلی کی درخواست 20 ہزار روپے جرمانے کیساتھ خارج کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یکم جنوری 2028 سے ملک سے سود کا نظام ختم ہوجانا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کا بیان
سماعت کا احوال
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دے دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے تین وکلاء آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔
جسٹس جمال مندوخیل کی رائے
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ قیدی کے اہلخانہ یا وہ خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں۔ درخواستگزار قیوم خان نے کہاکہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ قومی مسائل آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیئے گا، یہ انفرادی معاملہ ہے جس میں کوئی قومی مسئلہ نہیں۔