ایسا ماحول تخلیق کرنا ہوگا جہاں ہر فرد کو اس کے حقوق ملیں،بیرسٹر امجد ملک
بین الاقوامی انسانی حقوق کا دن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 10 دسمبر ہمیں انسانوں کو مساوات، آزادی، تحفظ، اور عدلیہ تک رسائی کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد تک کمی
ہر انسان کے حقوق کی اہمیت
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر انسان کو برابری، انصاف اور آزادی کے ساتھ جینے کا مکمل حق حاصل ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کا مقصد انسانوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ بغیر کسی نسل، رنگ، جنس، زبان، یا عقیدہ کے فرق کے ہمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ یہ دن ہمیں موقع فراہم ہوتا ہے اپنے سماج میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم رہنے کا۔
انسانیت کی خدمت کی ترغیب
بیرسٹر امجد ملک نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں انسانیت کے اصولوں پر عمل کرنے، امتیاز کے خلاف لڑنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہمیں مل کر ایک ایسا ماحول تخلیق کرنا ہوگا جہاں ہر فرد کو اس کے حقوق ملیں۔ اس ماحول میں ہر شخص امن، محبت اور برابری کے اصولوں کے تحت زندگی گزار سکے۔