فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کیا گیا
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف چارج شیٹ کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف واٹر کینن کا بار بار استعمال نہایت قابلِ مذمت اور بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایمان مزاری
آئی ایس پی آر کی معلومات
آئی ایس پی آر کے مطابق ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔ 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ فوجیوں کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا؟ وزیراعظم کا علماء کنونشن سے خطاب
پرتشدد واقعات کی تفتیش
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ ان پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔ ان متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایماء اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے.
قانونی حقوق کی فراہمی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔








