مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا دعویٰ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں کئی دہائیوں سے سرگرم ماو نواز باغی کون ہیں؟
تاریخی معاہدے اور علاج کی سہولیات
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز دورہ چین کے دوران تاریخی معاہدے کر رہی ہیں۔ مریم نواز نے کینسر کے جدید ترین علاج کا معاہدہ کیا ہے۔ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کیلئے بھی معاہدہ ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کتوں کے جھنڈ کا شہریوں پر حملہ، 35 افراد زخمی
مخالفین کی ناکام کوششیں
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اللہ کی مدد سے صوبے کی قسمت بدل رہی ہیں۔ مخالفین احتجاج، جلسے اور دھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے، ایک صوبے میں جس جماعت کی 11 سال سے حکومت ہے وہاں صرف مولا جٹ کی سیریل چل رہی ہے۔ سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: میں تین بار پارٹی سے نکالا جا چکا ہوں، واپس رجوع کرنے کی اب سکت نہیں، چوتھی بار پھر نکال دیں گے، شیر افضل مروت
ملک کی سیاسی صورتحال
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک ٹریک پر آتا کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے نکل پڑتا ہے۔ پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں، قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا، جنہوں نے انقلاب لانا تھا وہ اب آپس میں گتھم گتھا ہو رہے ہیں۔
فتنہ پارٹی کی تقسیم
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنا دیئے ہیں۔








