پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے: مریم نواز

پاک چین دوستی کی مضبوطی
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں برفباری کے موسم کے لیے نئے ٹریفک قوانین متعارف
ملاقات کا پس منظر
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاو سے ملاقات کی۔ مریم نواز نے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر منسٹر لیو جیان چاو کا شکریہ ادا کیا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دور اندیش قیادت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیر ستان میں لیفٹیننٹ کرنل اور جوانوں کی شہادت: وزیر اعلیٰ کا سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت
چینی قیادت کا کردار
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ چینی لیڈرشپ نے چین کو عالمی طاقت کے طور پر ابھرنے میں رہنمائی فراہم کی، پاک چین تعلقات کے فروغ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ برس کیلئے حج پالیسی کا اعلان، اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک متوقع
پاک چین کمیونٹی کی تشکیل
انہوں نے کہا کہ پاک چین کمیونٹی کی تشکیل میں عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے رابطے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاک چین دوستی علاقائی اور بین الاقوامی سیاست کے نشیب و فراز سے متاثر نہ ہونے والا پائیدار تعلق ہے، دوطرفہ سٹرٹیجک پارٹنر شپ ہر موسم کے گرم و سرد سے بالا تر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹہ انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی کو کتنے لاکھ ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، چیئرمین پاشانے قائمہ کمیٹی میں اعدادوشمار شیئر کردیئے
چین کے تجربات سے فائدہ
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوکل گورننس اور دیہی ترقی کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ یوتھ امپاورمنٹ اور استعداد میں اضافے کے لیے چین کے تعاون کو سراہیں گے، ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے سلسلے میں چین سے بھرپور تعاون چاہتے ہیں۔ بڑھتے ہوئے عوامی روابط اور ثقافتی تعلقات شاہراہ ریشم کا ورثہ اور میراث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کےلیے بجلی مہنگی کر دی گئی
ثقافتی روابط کی اہمیت
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پنجاب کے ثقافتی روابط کے لیے پائیدار اقدامات کریں گے، پاک چین تعلقات کی میراث کو پروان چڑھانے کے لیے نوجوان نسل پر توجہ دینا ہو گی۔
شکریہ کا تبادلہ
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاو نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شاندار میزبانی پر منسٹر لیو جیان چاو سے اظہار تشکر کیا۔