GHQ حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

جی ایچ کیو حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 25 غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش

وارنٹ گرفتاری کا اجراء

عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، کنول شوزب، راشد حفیظ، کرنل شبیر، عمر تنویر بٹ اور شہریار آفریدی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صنفی بنیاد پر تشدد عالمی مسئلہ ہے، خواتین کی سماجی زندگی کو متاثر کر رہا ہے: پارلیمانی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ

سماعت کی تفصیلات

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونی تھی لیکن سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کے رخصت ہونے کے باعث ملتوی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم اور سابق وزیر دفاع کے خلاف وارنٹ گرفتاری کا کیا مطلب ہے؟

پچھلی سماعت پر کارروائی

گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی سمیت 89 رہنماﺅں اور کارکنان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کروانے کا حکم بھی دے رکھا ہے جبکہ ملزمان کو آج گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

عدالتی حکم

وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے جاری کئے گئے تھے۔ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری گزشتہ سماعت پر عدم حاضری کی بناءپر جاری کئے گئے تھے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...