خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے:اعظم تارڑ کا مشورہ
وفاقی وزیر قانون کا مشورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے مشورہ دیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ مل کر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی کا بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ میں پہلا دن، سوا گھنٹے میں 30 مقدمات کی سماعت کی
پارا چنار کی صورتحال
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارا چنار میں جو کچھ ہو رہا ہے، پوری قوم اس پر رنجیدہ ہے۔ صوبائی حکومت کو وفاق نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑا مسئلہ نگرانی اور احتساب کا فقدان ۔۔ آگ ہمیں بار بار ’’سبق‘‘ دے رہی ہے، مگر ہم سیکھنے کو تیار نہیں
صوبائی حکومت کی ذمہ داری
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آل پارٹیکنفرنس میں علی امین گنڈا پور نے شرکت نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا وفاق کو خط، دھمکیاں دینے کے بجائے فوری طور پر امن و امان کے لیے اقدامات کریں۔
آئینی فریم ورک میں امن و امان
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ مل کر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے، آئینی فریم ورک میں امن و امان کا مسئلہ صوبائی معاملہ ہے۔








