پولیس کا پارٹی پر چھاپہ، مختصر لباس میں ملبوس 124 ملزمان گرفتار، ایسی چیزیں برآمد کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

تھائی لینڈ میں پارٹی پر چھاپہ
بینکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ پولیس نے ہوٹل روم میں ہونے والی ایک پارٹی پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں 124 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی اکثریت نشے میں دھت اور مختصر لباس (انڈرویئرز) میں ملبوس تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ابو محمد الجولانی: شامی فوج کو حیران کن شکست دینے والے گروہ کے پراسرار رہنما
چھاپے کی تفصیلات
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ہوٹل میں پارٹی ہورہی ہے جہاں منشیات کا استعمال ہو رہا ہے۔ جب پولیس نے چھاپہ مارا تو اہلکار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اکثریت مردوں کی ہے اور وہ سبھی انڈرویئرز میں ملبوس تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو احتجاج سے متعلق تمام رہنماوں کو وارننگ جاری کر دی
حراست اور منشیات کا ٹیسٹ
پولیس نے 124 لوگوں کو حراست میں لیا اور ان سب کا منشیات کا ٹیسٹ کیا۔ ملزمان میں سے 66 کے نمونوں میں منشیات کے استعمال کی تصدیق ہوئی، جبکہ 31 ملزمان کے قبضے سے آئس، میتھ، ایکسٹیسی اور کیٹامائن برآمد ہوئے۔
قانونی نتائج
پولیس نے باقی لوگوں کو رہا کردیا، لیکن جن کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی، انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق، تھائی لینڈ میں منشیات کے حوالے سے قوانین انتہائی سخت ہیں، اور منشیات برآمد ہونے کی صورت میں 10 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے.