ہاردیک پانڈیا کو طلاق کے وقت سابقہ بیوی کو کتنے کروڑ روپے دینے پڑے؟
بھارت میں مشہور شادیاں اور علیحدگیاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں کئی معروف شخصیات کی شادیاں اپنی خوبصورتی اور شاہانہ طرز کی وجہ سے مشہور رہیں، لیکن ان میں سے کئی شادیاں علیحدگی پر ختم ہوئیں، اور ان کی طلاقیں بھی مہنگی ترین ثابت ہوئیں۔ ان میں نہ صرف بالی وڈ سٹارز بلکہ سپورٹس شخصیات بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات: الیکٹورل ووٹوں کی کل تعداد 538 ، کملا اور ٹرمپ کو کہاں سے کتنے ووٹ حاصل ہیں؟
ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی علیحدگی
بھارتی میڈ یا نے دعویٰ کیا کہ کرکٹر ہاردک پانڈیا اور سربیئن ماڈل و اداکارہ نتاشا نے 2020 میں شادی کی تھی، لیکن رواں سال دونوں کی علیحدگی کی تصدیق ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک نے اپنے 70 فیصد اثاثے، جو تقریباً 94 کروڑ بھارتی روپے کے تھے، نتاشا کو دیے۔ یہ طلاق بھارت کی مہنگی ترین طلاقوں میں شامل ہے۔
شیکھر دھون اور عائشہ کا کیس
بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے 2012 میں عائشہ مکھرجی سے شادی کی تھی، لیکن 2023 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔ رپورٹس کے مطابق شیکھر کو عائشہ کو 13 کروڑ بھارتی روپے ادا کرنے پڑے۔