ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جس صورت حال سے گزر رہے ہیں وہ آزمائشی ہی ہے۔ اس وقت صدقے کا سہارا لیں اور توبہ کر کے اپنے تمام معاملات اللہ پاک پر چھوڑ دیں، وہ خود ہی مشکل سے نکالے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، گرفتاری کی صورت میں فوٹیج بن جاتی: فیصل کریم کنڈی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
انجان بندے پر بھروسہ مت کریں اور اگر ممکن ہو تو اپنی پوزیشن کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ اس طرح آپ مشکل صورتحال سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے، یہ بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی : بیرسٹر سیف
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی بات اس وقت کوئی نہیں سمجھے گا۔ آپ کس کو سمجھانے کی کوشش میں ہیں؟ مجھے تو مخالفین آج کل زیادہ نظر آ رہے ہیں۔ اس لیے چاروں قل پڑھ کر گھر سے نکلا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گلستان جوہر میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
روز گار کا خانہ بحکم اللہ بہت اچھا ہے، مگر آپ اس وقت نا جانے کن کاموں میں ضائع کر رہے ہیں۔ اس کی قدر کریں اور مستقبل کے حوالے سے کوئی قدم اٹھائیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ سانحہ، مقتولہ زارا کے شوہر نے بیان جاری کر دیا، کیا کہا ؟ جانئے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان دنوں سفر کا خانہ بھی کھلا ہوا ہے اور موجودہ جگہ سے رہائش کی تبدیلی یا نوکری میں تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں۔ اس لیے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: “مارکوپولو” کی ڈاکومنٹری نے اندر کے سیاح کو جگا دیا، خنجراب جانے کا پروگرام بنا یا،کیا ایڈونچر تھا،مڈ سلائیڈ میں برے پھنسے،گلگت سے ہی واپس آگئے
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کس طرف جا رہے ہیں؟ کسی رجعت، بندش وغیرہ کا شکار معلوم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کافی دنوں سے کسی بھی کام میں کامیابی حاصل نہیں ہو رہی۔ صدقہ دیں، نظر اُتاریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا وہ شہر جہاں کی 12 لاکھ آبادی میں 4 لاکھ افراد شوگر اور 5 لاکھ افراد بلڈ پریشر کا شکار ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لئے کوئی اچھی خبر ہے اور جس کو پریشانی کا سامنا تھا، وہ اب تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ گھر میں جاری کشیدگی بھی کم ہو سکے گی اور کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے، ان شاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی ڈی ویلیوایشن معاشی کامیابی نہیں دے سکتی: گوہر اعجاز ’’معاشی جادوگروں ‘‘کے حوالے سے کھل کر بول پڑے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
رکاوٹ اب عارضی ہے، دوپہر کے بعد ہی دور ہو سکے گی۔ کافی جگہ پر جس مسئلے کا ذکر کیا تھا اگر اللہ سے کرتے تو حل ہو جاتا۔ اب بھی دعا کریں، مسئلہ حل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماوں نے عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کی تصدیق کر دی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ملی جلی کیفیت والا دن ہے۔ آپ کو خاص کامیابی تو نہیں ملے گی، مگر بحکم اللہ ہر طرح کی پریشانی سے بھی دور رہیں گے۔ جو لوگ بندش میں تھے، اب وہ آزاد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے خلاف پاور پلے میں اب تک سب سے زیادہ رن بنائے کا اعزاز حاصل کیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنی بات کو زیادہ دوسروں کے سامنے پیش کریں۔ آپ کی مشکل کوئی نہیں سمجھے گا، خاموش رہیں اور خود کو الگ کر کے اپنی محنت سے اپنی منزل کی جانب سفر شروع کر دیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کیوں بار بار چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر پریشان ہو رہے ہیں؟ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، وہ ان شاءاللہ آپ کی ہر پریشانی کو آسانی میں بدل دے گا۔ آج ہی نظارہ کریں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اگر کوئی پریشانی محسوس ہو رہی ہے تو صدقہ دے دیں اور آج خود کو بھی نماز کی طرف لے کر جائیں۔ سارا دن میں سے ذکر الٰہی کے لئے وقت ضرور نکالا کریں۔