ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ایک اور قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
موسم کی عمومی صورتحال
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں لاء کے داخلوں پر پابندی عائد
دھند اور بارش کی توقعات
ملتان، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان اور بہاولپور میں دُھند رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جنوبی پنجاب کے بیشتر حصوں میں دُھند رہنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی توقع ہے، بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، کوہستان، چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں کی صورتحال
آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، بعض میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔