10 دسمبر تک حج درخواستیں جمع کرانے والے تمام 79 ہزار عازمین کامیاب قرار
حج عازمین کی کامیابی کی اطلاع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ مذہبی امور نے 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کروانے والے تمام 79 ہزار عازمین حج کو کامیاب قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس میں 2 ارب 13 کروڑ روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف
درخواستوں کی وصولی میں توسیع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی درخواستیں جمع ہوئیں۔ عازمینِ حج کے اصرار پر چند ہزار خالی نشستوں پر "پہلے آئیے پہلے پائیے" کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کوٹے کی تکمیل پر درخواستیں روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 47 سالہ ٹرانس جینڈر نے خواتین کے سوئمنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور ہر مقابلہ میں گولڈ میڈل جیت لیا، ہنگامہ برپا ہوگیا
کمپیوٹرائزڈ رسید کی اہمیت
وزارت مذہبی امور نے نئے حج درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔ ترجمان کے مطابق کمپیوٹرائزڈ رسید پر درج تاریخ اور وقت کے لحاظ سے "پہلے آئیے پہلے پائیے" کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری سالک حسین نے ای او بی آئی پیشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی
سپانسرشپ حج سکیم
سپانسرشپ حج سکیم بھی "پہلے آئیے پہلے پائیے" کی بنیاد پر جاری رہے گی۔
آئندہ کی ہدایات
ترجمان نے مزید بتایا کہ سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر حج واجبات کی دوسری قسط کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ عازمینِ حج نئی ہدایات جیسے کہ باقی حج واجبات کا شیڈول، تربیت، اور پروازوں کی اطلاع کے لیے اپنے سمارٹ فون پر "پاک حج موبائل ایپ" کا استعمال لازمی کریں۔








