پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا، تحفظ کیلئے نوجوان کردار ادا کریں: وزیراعظم

وزیراعظم کا پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، پہاڑوں کے تحفظ کیلئے نوجوان کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پیرو میں چینی سرمایہ کاری سے تیار کردہ بندرگاہ جو امریکی دفاعی ماہرین کے لیے تشویش کا باعث بنی
پہاڑوں کے عالمی دن کا موقع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پہاڑوں کے عالمی دن پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر زمین پر پہاڑوں اور ان سے جڑے لاکھوں لوگ جن کی زندگیاں ان شاندار مناظر سے جڑی ہوئی ہیں کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امام الحق اور ان کی اہلیہ کی شادی پر پہلی بار دلچسپ گفتگو
پاکستان کے پہاڑی منظرنامے
انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے ملک کو درجنوں برف پوش اور سر سبز اونچی چوٹیوں سے نوازا ہے، ہماری یہ سرزمین دنیا کی 16 بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے 8 چوٹیوں کا مسکن ہے، K2 جو کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی اور نانگا پربت دنیا نویں بلند ترین چوٹی کے علاوہ 7000 سے زیادہ گلیشیئرز جو قطبی خطوں سے باہر برف کا سب سے بڑا ذخیرہ ہیں پاکستان میں ہی واقع ہیں-
یہ بھی پڑھیں: گھروں کی ریکی اور پھر مکینوں کی عدم موجودگی میں وارداتیں کرنیوالی خواتین سمیت گینگ کے 4 کارندے گرفتار، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جانیے
پہاڑوں کا تحفظ اور چیلنجز
شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہاڑ جنہیں اکثر دنیا کے "واٹر ٹاورز" کہا جاتا ہے میٹھے پانی اور صاف ہوا جیسے ضروری وسائل کا ذریعہ ہیں، دنیا بھر کے پہاڑوں کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور دیگر غیر پائیدار طرز عمل کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پہلگام تنازع بھارت کی سالمیت کے بجائے نریندرا مودی کی بقا کی جنگ تھا؟
نوجوانوں کا کردار
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس سال پہاڑوں کے عالمی دن کا موضوع "پہاڑوں کی پائیداری کے لیے حل، جدت، موافقت، نوجوان اور مستقبل "، مشترکہ کوششوں، اختراع، مقامی دانش کے احترام اور پہاڑوں کے تحفظ کے لیے پائیدار حل تلاش کرنے میں نوجوانوں کی فعال شمولیت کی یاد دہانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو کتنا مالی نقصان ہو گا؟ حیران کن انکشاف
پاکستان کی کوششیں
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پہاڑوں کی حفاظت کے لیے کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہے، اس سلسلے میں نیشنل ماؤنٹین کنزرویشن اسٹریٹجی سے لے کر ماحولیاتی سیاحت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اہداف پر توجہ مرکوز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ
موسمیاتی تبدیلی کے نئے حل
شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے جدید حل جیسا کہ ارلی وارننگ سسٹمز، زمین کے انحطاط کو روکنے کے لیے بائیو انجینئرنگ تکنیک اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے پائیدار تعمیرات کے ذریعے ہم خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں محفوظ اور موسمیاتی تبدیلی سے مزاحم کمیونٹیز کی تعمیر کر رہے ہیں تاکہ ہماری کمیونٹیز محفوظ بھی رہیں اور ترقی بھی کریں۔
عزم کا پیغام
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ دنیا میں چند انتہائی بہترین پہاڑوں اور چوٹیوں کے محافظ کے طور پر آئیے ہم آج کے دن ان کے قدرتی ماحول کی حفاظت اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ان کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کا عزم کریں۔