حکومت نے سنجیدہ مذاکرات نہ کئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا، شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی کا سول نافرمانی کا انتباہ

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کو سنجیدہ مذاکرات نہ کرنے کی صورت میں سول نافرمانی کی وارننگ دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہوائی بازی کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ، قطر امریکہ سے 200 ارب ڈالرز کے 160 ہوائی جہاز خریدے گا

حکومت سے مذاکرات کی ضرورت

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت نے سنجیدہ مذاکرات نہ کئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا۔ پی ٹی آئی نے احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کرلی ہے۔ نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی گلوکار جے زی پر 13 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کا الزام، متاثرہ نے بلیک میلنگ کا دعویٰ کیا

مشترکہ تحریک کا ارادہ

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے یوم شہدا پروگرام کی تاریخ 13 دسمبر سے بڑھا کر 15 دسمبر کردی ہے۔ شہدا اور زخمیوں کا پورا ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے گا۔

متضاد دعوے اور تنازع

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کارکنوں کی ہلاکت کے حوالے سے متضاد دعوے کئے جارہے ہیں۔ اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر ایوب خان کی جانب سے 12 کارکنوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...