گجرات؛ مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی منسوخ کرنے کیلئے دائر درخواست خارج
مونس الٰہی کے خلاف اشتہاری کارروائی کی منسوخی کی درخواست
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) - پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی منسوخ کرنے کیلئے دائر درخواست خارج کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے سابق وفاقی محتسب توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کردیئے
جج کا فیصلہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، گجرات کے تھانہ منگووال قتل کیس میں عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ قیصرہ الٰہی نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔
قانونی کارروائی
عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد اسے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔