8 فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج
دھاندلی کی درخواستوں کا خارج ہونا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 8فروری 2024کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ پچ کو لیونگ روم کی قالین جیسا قرار دیتے ہوئے، سابق انگلش کرکٹر کی تنقید
سپریم کورٹ کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں عام انتخابات مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار قیوم خان، محمود اختر اور میاں شبیر عدالت پیش نہیں ہوئے۔
غیر حاضری پر درخواستوں کا فیصلہ
عدالت نے 8فروری 2024کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔ یاد رہے کہ تینوں درخواست گزاروں نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی پر درخواستیں دائر کی تھیں۔