نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیئے گئے اختیارات منسوخ کر دیئے گئے
اختیارات کی منسوخی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیئے گئے اختیارات منسوخ کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم
اخباری اطلاعات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سوشل میڈیا جرائم کیخلاف کارروائی کیلئے 17اکتوبر کو اختیار دیا گیا تھا۔ وزارت آئی ٹی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
اختیارات کی واپسی
وزارت داخلہ اور وزارت قانون کی جانب سے اعتراضات کے بعد اختیارات واپس لے لئے گئے۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو پارلیمانی ایکٹ کے تحت تشکیل دے کر اختیارات دیئے جائیں گے۔