محسن نقوی کا دورہ ایف ایٹ اسلام آباد، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ ایکسچینج چوک اور سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نابالغ طالب علم کو فحش تصاویر بھیجنے والی خاتون ٹیچر کو ایسی سزا سنادی گئی کہ ساری زندگی پچھتاتی رہے گی
تعمیراتی کاموں کا جائزہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے دونوں میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور منصوبوں کے انڈر پاسز اور فلائی اوور کی تعمیر کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سیریز میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی، اہم اعزاز حاصل کر لیا
ورکرز کی حوصلہ افزائی
اس موقع پر محسن نقوی نے دونوں منصوبوں کی سائٹس پر کام کرنے والے ورکرز سے ملاقات کی، ورکرز کو شاباش دی اور انکی حوصلہ افزائی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک سرد جنگ کی ذہنیت ترک کردیں، چین اور روس کا مشترکہ بیان
کارکردگی کی تعریف
انہوں نے انڈر پاس کو صرف 43 دن میں مکمل کرنے پر کنٹریکٹر، اسلام آباد انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ورکرز، کنٹریکٹر اور سی ڈی اے کو اسی جوش و جذبے سے کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔
یہ بھی پڑھیں: روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
پراجیکٹس کی تکمیل کی تاریخیں
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج میں شامل انڈر پاس 25 دسمبر کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ فروری کے دوسرے ہفتے میں ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج کا مکمل افتتاح کیا جائے گا۔ سرینا چوک انٹرچینج کا جنوری کے پہلے ہفتے میں افتتاح کیا جائے گا جو صرف 60 دن میں مکمل ہو گا۔
مقررہ مدت کی تکمیل کی ہدایت
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ دونوں منصوبوں کو ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، دونوں منصوبوں پر 24 گھنٹے کام جاری رکھا جائے۔