اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش ہیں: ڈاکٹر شمشاد اختر

اسلام آباد میں اسلامک کیپٹل مارکیٹ کانفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج اسلامک کیپٹل مارکیٹ کانفرنس اور ایکسپو کے شرکاءنے گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر کرامت مستعفی ہو گئے،صدر غلام اسحاق خان بیوروکریسی کے امام تھے انہوں نے پیپلزپارٹی اور اُس کے لیڈروں کو رگید دیا مگر اُن کے ساتھ کیا ہوا؟
ڈاکٹر شمشاد اختر کی گفتگو
روز نامہ امت کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کی چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک فنانس کو کامیابیوں کے باوجود چیلنجز درپیش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا غریب افراد دل کی بیماریوں کا زیادہ سامنا کرتے ہیں؟
اسلامی مالیاتی نظام کی ضروریات
انہوں نے کہا کہ اسلامی مالیاتی نظام کو یکساں معیار کی ضرورت ہے، پاکستان کو اس ضرورت کو پورا کرنے میں پیش پیش رہنا چاہئے، اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم سے ای ایس جی کا پرچار کرتی رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان آج پھر مذاکرات ہوں گے
معاشرتی پائیداری اور مائیکرو فنانس
ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ اسلامک فنانس معاشرتی پائیداری فراہم کرتا ہے، مل کر کام کرنا اس کھیل کا عنوان ہے، بطور گورنر ہم نے مائیکرو فنانس این جی او کو مائیکرو فنانس بینک بننے کی ترغیب دی۔
سرمایہ کاری کے مواقع
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بطور وزیرِ خزانہ کیپٹل مارکیٹ میں سکوک متعارف کرائے، سکوک نے حکومت کو سستا قرض مہیا کیا ہے، اسلامک فنانس پر ملائیشیا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔