لیسکو نادہندگان کی باری آ گئی۔۔۔پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

لیسکو نادہندگان کے خلاف کارروائی

لاہور (طیبہ بخاری سے) لیسکو نادہندگان کی باری آ گئی۔۔۔ پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا۔

ریکوری کے عمل میں تیزی

تفصیلات کے مطابق لیسکو میں نادہندگان سے ریکوری کا عمل مزید تیز کرنے کے لیے تحصیلدار ریکوری تعینات کردیئے گئے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شاہد حیدر کی درخواست پر پنجاب حکومت نے 4 تحصیلدار ریکوری لیسکو میں تعینات کردیئے ہیں، ہر تحصیلدار 2، 2 سرکلز سے ریکوریاں کرنے میں مدد کریں گے۔

تحصیلدار کی تعیناتی

ایسٹ اور ساؤتھ سرکلز میں تحصیلدار اسد نواز، قصور اور اوکاڑہ میں تحصیلدار نعمان اقبال کو تعینات کیا گیا ہے۔ شیخوپورہ اور ننکانہ سرکلزمیں تحصیلدار ذیشان نسیم کو جبکہ نارتھ اور سنٹرل سرکل میں تحصیلدار کنور محمد آیان کو تعینات کیا گیا ہے۔ مذکورہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں نادہندگان خاص طور پر ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کریں گے۔

بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں

دوسری جانب لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اب تک 36 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کل 514 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جبکہ 166 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پکڑے گئے کنکشنز میں 496 گھریلو، 14 کمرشل، 2 زرعی اور 2 انڈسٹریل ہیں۔
بجلی چوروں کو 3 لاکھ 13 ہزار 839 یونٹس چارج کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت 1 کروڑ 35 لاکھ 82 ہزار 493 روپے ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...