پنجاب کے 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر کو ہو گا

پنجاب میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے ہزاروں موبائل فون نمبرز بلاک کر دیئے
اجلاس کی تفصیلات
وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان
مہم کا دورانیہ
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انسدادِ پولیو مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔ دیگر 33 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 20 دسمبر تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گلابی گیند کے کھیلنے میں وہ غلطی جو روہت شرما اور کوہلی کے لیے پریشانی بن گئی
ہدف اور انتظامات
مہم کا ہدف 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 85 ہزار موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
ملکی صورت حال
واضح رہے کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) برائے تخفیفِ پولیو نے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔