جناح ہاؤس حملہ تفتیش: عمران خان کی بھانجی مجرم اور 8 کارکن بے گناہ قرار

جے آئی ٹی کی تفتیش کے نتائج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح ہاؤس حملہ سے متعلق جے آئی ٹی نے تفتیش میں حسان نیازی کی بہن، عمران خان کی بھانجی کو مجرم اور 8 کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: الطاف حسین کا عملاً ایم کیو ایم ختم کرنے کا اعلان
انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو جناح ہاؤس حملہ اور جلاو گھیراو کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایسی حالت میں سیکنڈ ہینڈ گاڑی نہیں ملتی تھی، ہم نئی ڈبل کیبن لے رہے ہیں۔ JAC T9 کے مقابلے میں ایسوزو نے D-Max لانچ کر دیا
بے گناہ قرار دیے گئے افراد
جے آئی ٹی کی تفتیش میں توصیف خانم، سعدیہ ایوب، ثروت شاہد، نادرہ عمر، وحید الرحمٰن، ساجد پرنس، بلال فرحانہ اور فاروق کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ملزمان کے وکلاء کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا پر عدالت نے ضمانت کی درخواستوں کو خارج کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کے اعزاز میں جدہ میں عشائیہ، خطاب میں کرکٹ بورڈ پر کڑی تنقید
قصور وار قرار دیے گئے افراد
جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی کو مجرم قرار دیا۔ تفتیش میں سیدہ فاطمہ حیدر، بینا ذیشان، رخسانہ نوید کو قصور وار پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیتوکپور نے اپنے آنجہانی شوہر رشی کپور کے بارے میں حیران کن انکشاف کر دیا
عبوری ضمانت کی نئی تاریخ
انسداد دہشت گردی عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کر دی اور حاجرہ نیازی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت پر دلائل طلب کر لیے۔
والد کی عدالت میں حاضری
دوران سماعت حاجرہ نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی بھی عدالت میں بیٹی کے ساتھ پیش ہوئے۔ ان کے علاوہ خواتین سمیت دیگر ملزمان بھی عبوری ضمانت کی حاضری کے لیے عدالت میں موجود تھے۔