کراچی، دن کے اوقات میں ڈمپرز کا شہر میں داخلہ بند

کراچی میں حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن): کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر دن کے اوقات میں ڈمپرز کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز ٹرانسفر کیس؛میرا دل تو اس درخواست کو جرمانے کیساتھ خارج کرنے کا ہے،جسٹس شاہد بلال حسن کے ریمارکس
حادثات کے اعداد و شمار
روزنامہ امت کے مطابق، انہوں نے بتایا کہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر ستاون فیصد موٹر سائیکل سوار شہری جان کی بازی ہارتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ حادثات اور اموات کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش
حالیہ حادثات کی تفصیلات
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں خاتون اور کمسن بچے سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ زیادہ تر حادثے ہیوی گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آئے ہیں، جبکہ حادثات میں مرنے والوں کی تعداد میں موٹر سائیکل سواروں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر سیاسی لوگ قابل ہوتے تو مخالف کو جینے کا حق بھی نہ دیتے، آج بھی سب کچھ ماضی جیسا ہی ہے، دہائیوں قبل کے اخبار اٹھا کر دیکھ لیں احساس ہوجائیگا۔
پولیس کی نئی پالیسی
جاوید عالم اوڈھو نے مزید بتایا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ گرفتار ڈرائیوروں کو قابل ضمانت سیکشنز پر بھی تھانے سے ضمانت نہیں دیں گے، بلکہ وہ ملزمان عدالت سے ضمانت حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کتب بینی کے فروغ اور پبلک لائبریریوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے متعدد فیصلے
حادثات کی وجوہات اور حکمت عملی
ان کا کہنا تھا کہ 57 فیصد حادثات چھوٹی گاڑیوں کی غفلت کے باعث ہوتے ہیں۔ شہر میں زیادہ تر حادثات صنعتی علاقوں میں پیش آتے ہیں، اس لیے ہم نے صنعتی ایریا اور مضافاتی علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر رکھی ہے۔ بڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے۔
میڈیا کا کردار
انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا کے تعاون سے ہم ایک موثر مہم چلا رہے ہیں۔ دن کے اوقات میں ڈمپرز کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، جبکہ شہر میں رات گیارہ بجے کے بعد ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت ہوگی۔