9 مئی کی ذمہ دار پوری پی ٹی آئی قیادت، آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں: عطاتارڑ

حکومتی ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی ذمہ دار پوری پی ٹی آئی قیادت ہے، آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین کو 909 فوجیوں کی لاشیں بھیج دیں
پی ٹی آئی کی الزام تراشی
اسلام آباد سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار گولی چلنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ دوڑ کیوں لگائی؟، موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز
9 مئی کے واقعات کا تجزیہ
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں، غلیلوں، بنٹوں، پتھروں، آتشیں اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے 26 نومبر کو بھی وفاق پر چڑھائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، ایک خاتون سمیت دو ملزم گرفتار لیکن وجہ کیا بنی؟ شرمناک تفصیلات
نقصانات کا ذمہ دار کون؟
عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا گیا، اس نقصان کا مداوا کون کرے گا؟ شہید جوانوں کا خون کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں، تحریک انصاف کے پاس کارکنوں کی ہلاکت کا کوئی ایک ثبوت ہے تو سامنے لائے۔
تشدد کی سیاست کا الزام
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرتشدد سیاست اور پرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں، الزامات لگا کر ان سے منہ مت پھیریں، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، تحریک انصاف کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔