9 مئی کی ذمہ دار پوری پی ٹی آئی قیادت، آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں: عطاتارڑ

حکومتی ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی ذمہ دار پوری پی ٹی آئی قیادت ہے، آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے ہاتھ کی ہتھیلیاں پسینے سے تر تھیں، مصنوعی مسکراہٹ سے اسے ٹال دیا، کیا بتاتا اگر میرے بس میں ہوتا تو اسی وقت جہاز سے اتر کر بھاگ جاتا۔
پی ٹی آئی کی الزام تراشی
اسلام آباد سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار گولی چلنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، گولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ دوڑ کیوں لگائی؟، موقع سے بھاگنے والے بہانے بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا، عبد القادر پٹیل
9 مئی کے واقعات کا تجزیہ
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو دھول اڑانے والے آج دھول بٹھانے کی باتیں کر رہے ہیں، غلیلوں، بنٹوں، پتھروں، آتشیں اسلحہ سے لیس شرپسندوں نے 26 نومبر کو بھی وفاق پر چڑھائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: لو لی وڈ کو شان شاہد نے نقصان پہنچایا: ارباز خان
نقصانات کا ذمہ دار کون؟
عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شہید اور زخمی کیا گیا، اس نقصان کا مداوا کون کرے گا؟ شہید جوانوں کا خون کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں، تحریک انصاف کے پاس کارکنوں کی ہلاکت کا کوئی ایک ثبوت ہے تو سامنے لائے۔
تشدد کی سیاست کا الزام
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرتشدد سیاست اور پرتشدد احتجاج پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیں، الزامات لگا کر ان سے منہ مت پھیریں، سانحہ 9 مئی کے تمام ثبوت موجود ہیں، تحریک انصاف کی پوری قیادت سانحہ 9 مئی میں ملوث ہے۔