چین کی مدد سے گوادر ایئرپورٹ جلد آپریشنل ہوگا، وزیرخرانہ محمد اورنگزیب کا سینیٹ میں اظہار خیال
وزیر خزانہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر اقدامات تیزی سے جاری ہیں، چین کی مدد سے گوادر ایئرپورٹ آپریشنل ہونے جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد میں قتل کا اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے مسقط سے 23 سال بعد گرفتار
گوادر کے حوالے سے بات چیت
سینیٹ اجلاس میں کسٹمز کے حوالے سے توجہ دلاوڈلاونوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسٹمز کی وجہ سے یہ کہنا کہ گوادر کی بندرگاہ پر شکایات ہیں درست نہیں، ہمیں وہاں حجم میں اضافہ کرنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی گوادر میں برآمدات اور درآمدات کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان
برآمدات اور درآمدات میں اضافہ
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ گوادر سے برآمدات اور درآمدات کے حجم میں اضافے کے لیے کابینہ میں بات ہوئی ہے، ہم ڈیجٹلائزیشن کی طرف جارہے ہیں جس سے انسانی عمل دخل کم ہو گا، اور اس سے کرپشن میں بھی کمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے کوئٹہ میں بچے کے اغوا کا نوٹس لے لیا
ایئرپورٹ کے فوائد
گوادر ایئرپورٹ چین کی مدد سے آپریشنل ہونے جا رہا ہے، ایئرپورٹ کے فعال ہونے سے علاقے کی ترقی ہوگی، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مختلف منصوبوں پر اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کا پانی بند کرنے کا معاملہ او آئی سی میں زیر بحث
سینیٹ اجلاس کی تفصیلات
چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہونے والے سینیٹ اجلاس میں وقفہ ہوگیا، جہاں 9 قائمہ کمیٹیاں 8 بلوں پر اپنی رپورٹس ایوان بالا میں پیش کریں گی۔ اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج کارروائی کے دوران صرف بلز پیش کئے جائیں گے۔ سینیٹر عون عباس نے کہا کہ ایوان کا بزنس روک کر پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی اجازت دی جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے طے ہوا، بزنس نمٹالیں پھر پوائنٹ آف آرڈر پر بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: 2027 میں صدی کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا
نماز کا وقفہ
اس دوران وقفہ سوالات اور جوابات کا عمل جاری تھا کہ نماز کا وقت ہوگیا اور کارروائی میں 15 منٹ کے لیے وقفہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا تھا جس میں بتایا گیا کہ 9 قائمہ کمیٹیاں 8 بلوں پر اپنی رپورٹس ایوان میں پیش کریں گی۔
ایجنڈے کی تفصیلات
ایجنڈے کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل کی مالی سال 2021-22 اور 2022-23 سالانہ رپورٹس پیش کی جائیں گی، اسلام آباد میں چوری، ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ پر توجہ دلاو¿ نوٹس سینیٹ میں پیش ہوگا، اس کے علاوہ سینیٹر ذیشان خانزادہ توجہ دلاو نوٹس ایوان میں پیش کریں گے۔








