یلغار کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے: سینیٹر اسحاق ڈار

وزیر خارجہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانا ہوں گے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، یلغار کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
احتجاج کا اقتصادی نقصان
نائب وزیراعظم نے سینیٹ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ احتجاج کے باعث ملک کا روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، احتجاج کے نام پر توڑ پھوڑ ریاست کا نقصان ہے، کیا وہ نقصان ہمارا تھا یا پاکستان کا تھا؟
سیاسی کیسز اور پی ٹی آئی
وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں مخالفین پر سیاسی کیسز بنوائے تھے، چیئرمین نیب کو بلا کر کیسز بنانے کا کہا جاتا تھا، کیا 2018 میں چیئرمین نیب کو ہدایات نہیں دی جاتی تھیں؟
ن لیگ کی معیشت کی بہتری کی کوشش
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت آنے کے بعد ہم نے میثاق معیشت پر کام کیا، مجھے پہلے میثاق معیشت کی بات کرنے پر حمایت نہیں ملی تھی۔
ماضی کی یادیں
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ماضی میں 35 پنکچر کی بات کرنے والے 2018 کے عام انتخابات کی بات کیوں نہیں کرتے؟
احتجاج کے دوران تشدد
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران تشدد سے سکیورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے ہیں، 9 مئی کو بھی احتجاج کے دوران حدود کراس کی گئیں۔