مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے بحال ہو گئے

رابطے بحال

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکمران جماعت ن لیگ اور اپوزیشن جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔ جیو نیوز کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل ہے وہ اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، زرتاج گل

ملاقات کی تفصیلات

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اور صاحبزادہ حامد رضا نے سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ موجود تھے۔ حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کے فورم کے استعمال کی تجویز سپیکر ایاز صادق نے دی۔

مذاکرات کا مقصد

پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز کو پی ٹی آئی اور حکومت دونوں نے تسلیم کر لیا۔ طے پایا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرائط کے ہوں گے۔ مذاکرات کا مقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام اور جاری تناؤ میں کمی لانا ہو گا۔ فریقین جلد مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے نام مشاورت سے دیں گے۔ ایاز صادق سے پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات سپیکر ہاؤس میں ہوئی، اس سے پہلے اسد قیصر اور سلمان اکرم راجا نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...