ندامت کے احساس پر مبنی رویہ والدین کی طرف سے اٹھایا جانے والا ایسا مؤثر قدم ہے جس کے باعث بچے ہمیشہ شرمندگی میں مبتلا رہتے ہیں

مصنف کی معلومات
مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 75
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں آئندہ 2 سے 6 گھنٹوں کے دوران اربن فلڈنگ کا خطرہ
ندامت پیدا کرنے والی روایتی اقسام
ندامت پیدا کرنے والی روایتی اور عمومی اقسام اور اثرات
ہر قسم کی عمر کے بچوں کے لحاظ سے والدین کی طرف سے ندامت و پشیمانی کے اثرات
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئیں
احساس شرمندگی کا اثر
احساس شرمندگی کے ذریعے بچے کو کام کرنے پر زبردستی مجبور کر دینے پر مبنی رویہ اور طرزعمل:
والد / والدہ: “ٹونی، تہہ خانے سے کرسیاں اوپر لے آؤ، ہم جلد ہی کھانا کھانے والے ہیں۔”
بیٹا: “ٹھیک ہے امی / اباجان، میں ایک منٹ میں یہ کرسیاں اٹھا کر لاتا ہوں۔ میں ٹی وی پر فٹ بال میچ دیکھ رہا ہوں ابھی پہلا وقفہ ختم ہونے والا ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید نے اپنی نئی فلم “لو گرو” کی ٹکٹیں سستی کرنے کا اعلان کر دیا، نئی قیمت کیا ہوگی ؟ جانئے
والدین کی طرف سے احساس شرمندگی کا پیغام
“کوئی بات نہیں، میں اپنی بوڑھی کمر پر کرسیاں لاد کر لے آؤں گی / گا۔ تم مزے سے بیٹھو اور میچ سے لطف اندوز ہوتے رہو۔”
اب ٹونی تصور میں یہ دیکھ رہا ہے کہ اس کی ماں / باپ چھ سیڑھیاں اتر کر نیچے تہہ خانے میں جا رہی / رہا ہے اور کرسیاں اوپر لاتے ہوئے ماں / باپ زخمی ہو جاتی / جاتا ہے اور وہ خود کو ذمہ دار سمجھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،24گھنٹوں کے دوران34ملزمان گرفتار ، کتنا ڈٹیکشن بل چارج کیا گیا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
ندامت کا محرک
“میں نے تمہارے لیے قربانی دی” جیسے روئیے اور طرزعمل، ندامت و پشیمانی پیدا کرنے کے لیے ایک زبردست محرک کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس مرحلے پر ایک والدہ یا والد ان تمام مشکل اوقات کو یاد کر سکتا ہے جب اس نے اپنے بچے کی خاطر اپنی خوشی قربان کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ٹیکس فراڈکرنے والے تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس لے لیا
احسانات اور خودغرضی کا احساس
پھر آپ فطری طور پر خود سے پوچھ سکتے ہیں کہ والدین کی طرف سے اس قدر احسانات کے بعد آپ اس قدر خودغرض کیسے ہو سکتے ہیں۔ اس ضمن میں آپ کی پیدائش کے حوالے سے مصائب و مشکلات کا سامنا، ندامت و شرمندگی پیدا کرنے والے رویے کی پہلی اور ابتدائی مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی استحکام کے لیے زرعی ایمرجنسی ناگزیر، بلاول قومی اسمبلی میں کسانوں کی آواز بنے مبارکباد دیتا ہوں: میاں منظور احمد وٹو
والدہ کی زبردست باتیں
پھر آپ کی والدہ آپ پر احسان جتلاتی ہوئیں بیان داغتی ہیں: “میں نے اٹھارہ بیس گھنٹوں کی تکلیف اور اذیت کے بعد تمہیں پیدا کیا ہے اور تم نے اس دنیا میں آنکھ کھولی ہے۔”
پھر ایک اور زوردار بیان: “مجھے تمہارا باپ بالکل پسند نہیں تھا لیکن صرف تمہاری وجہ سے میں نے اس کے ساتھ زندگی گزاری۔”
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ
شرمندگی کا احساس
یہ بات آپ کے کان میں اس لیے ڈالی گئی کہ آپ اپنی والدہ کی خراب ازدواجی زندگی کا خود کوذمے دار سمجھیں اور تمام زندگی شرمندگی اور ندامت کا شکار رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکہ: تفتیشی حکام کو نئے اہم شواہد مل گئے
والدین کے مؤثر اقدامات
ندامت و شرمندگی کے احساس پر مبنی رویہ والدین کی طرف سے اٹھایا جانے والا ایک مؤثر قدم ہے جس کے باعث بچے مختلف امور کی سرانجام دہی کے لیے ہمیشہ شرمندگی میں مبتلا رہتے ہیں۔ "ٹھیک ہے تم جہاں رہو خوش رہو، ہم جیسے تیسے زندگی گزار لیں گے، تم ہماری فکر مت کرو۔"
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا دورۂ فیصل آباد، 4402 مجالس اور 1528 جلوسوں کیلئے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل
مزید بیانات
اس قسم کے بیانات ٹیلیفون کرنے یا کسی کے پاس باقاعدگی کے ساتھ جانے کے سلسلے میں دیئے جاتے ہیں۔ الفاظ میں تھوڑی سی تبدیلی کے ذریعے آپ یہ بیان بھی سنتے ہیں: "کیا بات ہے تمہاری انگلی ہی تو ٹوٹی ہے اور تم ٹیلی فون کا ڈائل تک نہیں گھما سکتے۔"
ندامت کی شروعات
والدین، شرمندگی و ندامت کے احساس کو تحریک فراہم کرتے ہیں اور آپ اس کے مطابق اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں یعنی اپنی طرف سے ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔