ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ: مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ پاک سے دل لگائیں، اپنے سارے دکھ درد اس کو بیان کریں اور اپنے سارے معاملات سیدھے رکھیں۔ وہ ان شاءاللہ آپ کو ہر مشکل سے ضرور نکال دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کا ٹنل پر حملہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں
برج ثور
سیارہ: زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
استخارے سے مدد لیں، آپ کو روزگار میں کس جگہ رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، اس کا معلوم ہو جائے گا، پھر اس کو حل کرنا بے حد آسان ہوگا۔ یہ بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا 21 نکاتی فارمولہ کیا ہے؟
برج جوزہ
سیارہ: عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب آپ اپنے راستے کو نہ بدلیں، ابھی موجودہ جگہ انتظار کریں۔ اللہ پاک ضرور کوئی اچھا اسباب پیدا فرما دیں گے اور آپ کی ساری پریشانیاں ان شاءاللہ ختم ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بھارتی طیاروں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ
برج سرطان
سیارہ: چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو سلسلہ برسوں پہلے بند ہو گیا تھا، وہ اب دوبارہ ملنے کی امید تو ہے مگر تھوڑا سا وقت لگ سکتا ہے۔ صبر سے کام لیں، وہ معاملہ خود چل کر آپ تک آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان ، کیا واقعی امریکی ارکان کانگریس کے وفد نے عمران خان سے متعلق کوئی بات کی ہے؟ حقیقت سامنے آگئی
برج اسد
سیارہ: شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ پاک آپ کی ہر پریشانی دور فرمائے مگر لگتا ہے جیسے آپ کی اپنی غلطیاں بہت زیادہ ہیں۔ اللہ پاک سے سچے دل سے توبہ کریں۔ اپنے معاملات جلدی سے درست کرلیں بس۔
یہ بھی پڑھیں: گرفتار پارٹی رہنماؤں سے متعلق پتہ ہی نہیں لگ رہا ، فیصل چوہدری
برج سنبلہ
سیارہ: عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
پرانے معاملات دوبارہ کھلنے کا امکان ہے، آپ جو بھی مسئلہ لے کر پریشان ہیں، وہ اب بڑی امید ہے کہ حل ہونے شروع ہونے والے ہیں، زیادہ فکر مند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور یوتھ فیسٹیول کے ٹرائلز کا دوسرا روز ، کامیاب کھلاڑیوں کیلیے انڈوومنٹ فنڈ سے سکالر شپ کا اعلان
برج میزان
سیارہ: زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مستقل مزاجی بے حد ضروری ہے۔ جو لوگ بار بار اپنے فیصلے اور ارادے بدلیں گے، وہ پریشان ہو جائیں گے۔ اس وقت قدرتی طور پر جو فائدہ ملنے والا ہے، آپ کی توجہ اس طرف ہو بس۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کا 27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
برج عقرب
سیارہ: مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جس راستے پر سفر کے خواہشمند ہیں، اس کے لئے انتظار کرنا پڑے گا۔ آپ کو اس وقت تک جو مل رہا ہے، اس کا شکر ادا کرنا ہوگا۔ آپ کے لئے یہ بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شرقپور میں معمولی جھگڑے پر نوجوان قتل
برج قوس
سیارہ: مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کسی بھی ایسے کام سے دور رہیں جس میں کوئی غیر قانونی یا غیر شرعی مسئلہ ہو ورنہ بات بگڑ جائے گی۔ ابھی صرف توبہ کرکے اپنے معاملات سیدھی کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹرز نے مجھے اپنی نامناسب تصاویر بھیجیں
برج جدی
سیارہ: زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
زندگی برسوں سے جو ایک جگہ رک سی گئی تھی، وہ اب چلنے والی لگتی ہے کیونکہ تبدیلی کے لئے جو صورت حال چاہے تھی، وہ بن گئی ہے۔ اب ان شاءاللہ بہت کچھ بدلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیراعظم نے اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا
برج دلو
سیارہ: زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب تیزی سے دن بدلنے کی اللہ سے بڑی امید ہے مگر آپ کی توجہ بھی لازمی درکار ہے۔ آپ فضول کاموں میں وقت ضائع نہ کریں، صرف خود پر توجہ دیں بس۔
برج حوت
سیارہ: مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ عرصہ دراز روزگار کے لئے پریشان بیٹھے تھے، میرے اللہ نے چاہا تو وہ اپنے لئے بڑی جلد اچھی خبر سن لیں گے اور جن کو بندش نے جکڑا ہوا تھا، وہ آزاد ہوں گے۔








