فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ ڈاؤن، صارفین کو مشکلات
سوشل میڈیا ایپس کی سروسز میں خرابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہوگئیں.
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
مسئلے کا وقت
پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے 11 بجے رات کو یہ مسئلہ شروع ہوا. صارفین نہ تو ان ایپس پر لاگ ان کر ہا رہے ہیں اور نہ ہی کوئی مواد اپ لوڈ یا ایڈٹ کرنے کے قابل ہیں. سوشل میڈیا ایپس کی سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا کہنا ہے کہ چند ہی منٹوں میں انسٹاگرام کی 70 ہزار اور فیس بک کی ایک لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں.
میٹا کی تصدیق
فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے سروسز متاثر ہوئی ہیں جس کیلئے وہ معذرت خواہ ہیں.