کابل میں دھماکہ، وزیر خلیل حقانی ہلاک

افغانستان میں دھماکہ

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دھماکے میں ملک کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی ہلاک ہوگئے۔ وہ حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی اور موجودہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت سستا، قیمت 500روپے سے بھی نیچے آ گئی

دھماکے کی تفصیلات

اکنامک ٹائمز کے مطابق دھماکہ افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین کے دفتر میں ہوا۔ یہ دھماکہ خود کش تھا جس میں خلیل حقانی سمیت تین افراد ہلاک ہوئے۔ تاحال کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق خلیل الرحمان حقانی کے بھتیجے انس حقانی نے اُن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ ملکی صورتحال، یونیورسٹی آف نارووال 29 نومبر تک بند

حقانی نیٹ ورک کی تاریخ

تین سال قبل طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے حقانی افغانستان میں ہونے والے کسی بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے سب سے ہائی پروفائل شخصیت ہیں۔

امریکہ کو خطرہ

خیال رہے کہ افغان جنگ کے دوران حقانی نیٹ ورک طالبان کا ایک انتہائی طاقتور گروپ سمجھا جاتا تھا۔ یہ امریکہ اور اس کی اتحادی افواج پر کئی حملوں میں ملوث رہا ہے۔ خلیل الرحمان حقانی کے سر پر پانچ ملین ڈالر کا انعام تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...