اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد کثرت رائے سے منظور
نیویارک میں جنگ بندی کی قرارداد
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ڈھیروں سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا
ووٹنگ کے نتائج
158 ممبران نے جنگ بندی کے حق میں ووٹ دیا، 9 نے مخالفت کی، جبکہ 13 ارکان نے قرارداد کی ووٹنگ میں شرکت سے گریز کیا۔
قرارداد کا مطالبہ
قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل اور حماس قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کریں، اور غزہ میں مکمل اور مستقل جنگ بندی ہونی چاہئے۔