یوٹیوبرز کیلئے بڑی خوشخبری، انتہائی اہم فیچر متعارف

یوٹیوب کی نئی اے آئی ڈبنگ سروس
نیویارک (ویب ڈیسک) ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کے ڈیڑھ سال بعد اے آئی ڈبنگ سروس متعارف کرا دی۔ کمپنی کی جانب سے فیچر کی خبر آٹو ڈبنگ کی حامل کچھ مثالی ویڈیوز کے ساتھ شیئر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا: سابق واٹر کمشنر
فیچر کی دستیابی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ فیچر لاکھوں کی تعداد میں موجود معلوماتی یا تعلیمی یوٹیوب پارٹنر پروگرام چینلز کے لئے دستیاب ہے اور اس کو وسیع پیمانے پر جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون کا کینیا کا خیر سگالی دورہ، کمانڈنگ آفیسر کی کینیا کے اعلیٰ سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں
زبانیں اور ڈبنگ کے آپشنز
فیچر کو استعمال کرتے ہوئے تخلیق کار اپنی انگریزی زبان کی ویڈیو فرانسیسی، جرمن، ہندی، انڈونیشین، اطالوی، جاپانی، پرتگالی یا ہسپانوی زبان میں ڈب کرسکیں گے۔ جب کہ ان زبانوں میں سے کسی زبان کی ایک ویڈیو کی صرف انگریزی ڈبنگ کی جا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
خودکار عمل اور ویڈیو پری ویو
یہ عمل خودکار طریقے سے ہونا چاہئے، اور تخلیق کار ویڈیو لائیو ہونے سے پہلے ان کا پری ویو کر سکیں گے۔ جبکہ ڈب شدہ ویڈیوز یوٹیوب اسٹوڈیو کے زبانوں کے سیکشن میں دیکھنے کے لئے دستیاب ہوگی اور آٹو ڈب لیبل کے ساتھ دِکھائی دے گی.
ڈبنگ کی مثالیں
کمپنی نے مثال کے لیے ڈبنگ کے ساتھ تین ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں سے دو کو بالترتیب فرانسیسی اور ہندی سے انگریزی میں ڈب کیا گیا ہے اور ایک کو انگریزی میں ڈبنگ کے لیے مختلف آپشنز کے ساتھ آزمایا گیا ہے.