فیض حمید سے مل کر کیا پلان بنایا گیا، کن شخصیات سے رابطہ کیا گیا۔۔؟ شہلا رضا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی کی گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی، شہلا رضانے کہا کہ بتایا جاتا ہے کہ معاملہ کہاں سے سبوتاژ ہورہا ہے اس کو دیکھنا چاہیے۔ فیض حمید سے مل کر طویل حکمرانی کا پلان بنایا گیا، فیض حمید نے نواز شریف اور آصف زرداری سے بھی سپورٹ کے لیے رابطہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رہائشی عمارت کے الگ الگ کمروں سے 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد، ہنگامہ برپا
پی ٹی آئی کی مذاکراتی دعوت
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے کب دعوت نہیں دی گئی۔
ٹی وی پروگرام میں شرکت
یہ خیالات انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ''کیپٹل ٹاک'' میں میزبان محمد جنید کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پیش کیے۔ پروگرام میں رہنما مسلم لیگ (ن) سینیٹر خلیل طاہر سندھو اور رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نے بھی شرکت کی۔